مودی اور جارجیا میلونی کی دلچسپ گفتگو، خود کو ’جوڑی‘ قرار دے دیا، ویڈیو وائرل

مودی اور جارجیا میلونی کی دلچسپ گفتگو، خود کو ’جوڑی‘ قرار دے دیا، ویڈیو وائرل

فرانس میں ہونے والے جی سیون کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی مختصر اور خوشگوار گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اجلاس کے موقع پر گروپ فوٹو سیشن سے قبل دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور غیر رسمی ماحول میں مختصر گفتگو کی، جسے کیمروں نے ریکارڈ کر لیا۔وائرل ویڈیو میں مودی اپنی سوشل میڈیا مقبولیت کا ذکر کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس پر میلونی مسکراتے ہوئے جواب دیتی ہیں کہ “ہم انسٹاگرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں”۔ یہ جملہ آن لائن صارفین میں تیزی سے گردش کر رہا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات یا تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرتی رہی ہوں۔ اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی مواقع پر ان کی غیر رسمی گفتگو اور تصاویر وائرل ہوتی رہی ہیں۔

بھارت میں اس حوالے سے سیاسی بحث بھی جاری ہے، جہاں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے ماضی میں وزیرِ اعظم پر سوشل میڈیا فوکسڈ سیاست کے الزامات عائد کیے تھے۔تاہم جی سیون اجلاس کے دوران یہ دوستانہ لمحہ ایک بار پھر عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔