سرفراز مسیح نے زہریلی گولیاں نگل لیں، جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا
قصور (خصوصی رپورٹ) پتوکی کے نواحی علاقے میں گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھائی کوٹ پتوکی کے رہائشی سرفراز مسیح نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانیوں کے باعث گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ حالت غیر ہونے پر انہیں فوری طور پر پتوکی سے لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔