ظفروال:گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خاتون کا اقدام خودکشی

ظفروال (خصوصی رپورٹ ) ظفروال کے نواحی علاقے دھمتھل روڈ پر28 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد ٹوائلٹ کلینر پی کر خودکشی کی کوشش کی، طبیعت غیر ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع پر امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ظفروال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت آسیہ زوجہ عتیق کے نام سے ہوئی ہے۔