فیکٹری ایریا کا رہائشی افتخار گھریلو پریشانیوں میں مبتلا رہتا تھا ، زہریلی گولیاں کھالیں ، ہسپتال میں چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں 45سالہ شخص نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کرد یا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری ایریا کا رہائشی افتخار گھریلو پریشانیوں میں مبتلا رہتا تھا جس پر اس نے زہریلی گولیاں کھالیں ،حالت غیر ہونے پر اسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں جانبر نہ ہوسکا۔