ملزموں رمضان وغیرہ نے کھیتوں میں موجود عبدالغفور کو گولیاں ماریں
پاکپتن(خصوصی رپورٹ )پاکپتن کے نواحی گاوٓں ماڑی امب میں نازیبا حرکات سے منع کرنے پر محنت کش کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول محنت کش عبدالغفور رات کو کھیتوں میں موجود تھا کہ ملزموں رمضان وغیرہ نے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم رمضان کے ایک خاتون سمیرا سے ناجائز تعلقات تھے اور وہ اسے ٹیوب ویل پر لاتا تھا جس پر عبدالغفور نے انہیں منع کیا تھا ، جس کی رنجش پر ملزموں نے عبدالغفور کی جان لے لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔