ٹریفک حادثات میں 2افراد ہلاک

 منی ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ،صائم سلیم دم توڑ گیا ، ڈرائیورسہیل گرفتار 
 کرول گھاٹی رنگ روڈ پر مزدہ ٹرک الٹ گیاحادثے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر) دو ٹریفک حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گڑھی شاہو کے علاقے میں منی ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ علامہ اقبال روڈ پر ریواز گارڈن کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جسکی شناخت صائم سلیم کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرانوجوان اسرار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع پر پولیس نے زخمی کو فوری ہسپتال اور لاش مردہ خانے منتقل کر کے ٹرک ڈرائیور سہیل عباس کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حادثہ منی ٹرک ڈرائیور کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی پرپیش آیا۔۔دوسرا حادثہ کرول گھاٹی رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں ایک مزدہ ٹرک الٹ گیاحادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاریسکیو 1122 نے لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا