لاہور(کرائم رپورٹر) محرم کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے لیسکو نے انتظامات مکمل کر لیے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ،کمشنر لاہور ڈویڑن کے کنٹرول روم میں لیسکو افسران مختلف شفٹوں میں فرائض سرانجام دیں گے۔17 جون سے 26 جون تک لیسکو کے ڈپٹی منیجرز، اسسٹنٹ منیجرز اور دیگر افسران ڈیوٹی پر مامور ہونگے ،مجالس اور جلوسوں کے دوران بجلی کی فراہمی کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔