محرم کے دوران امن و امان اور مذہبی رواداری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے:سی سی پی او
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس ہورا‘ اجلاس میں آغا حسین قزلباش، مولانا محمد علی نقشبندی اور خواجہ میثم عباس، فتی عمران سجاد ‘مولانا رائے ظفر علی، مولانا شکیل الرحمن اور صاحبزادہ بابر فاروق رحیمی سمیت سینٹرل امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی‘سی سی پی اولاہور نے کہا تمام مکاتب فکر، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے محرم پرامن بنائیں گے۔ محرم الحرام کی مجالس اور عزاداری جلوسوں کے شرکا ء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی‘ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مذہبی رواداری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ مجالس اور جلوسوں کے اوقات کار اور مقررہ روٹس کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔ منتظمین اور رضا کاروں کے تعاون سے مجالس اور جلوسوں کی چیکنگ کو موثربنایا جائے گا۔