قبرستان میں سوگواروں کو لوٹنے والا نشئی گینگ گرفتار

فیصل اور اسلم سے چوری شدہ موٹرسائیکل، ماسٹر چابیاں، 3 موبائل بر آمد
لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ پولیس نے خْفیہ اطلاع پر میانی صاحب قبرستان میں آئے لوگوں کے ساتھ گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں کرکے فرار ہوجانے والے ملزمان فیصل اور اسلم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل، ماسٹر چابیاں، 3 موبائل، پستول، چاقو اور پلاس کٹر وغیرہ برامد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ماسٹر چابیوں کی مدد سے قبرستان میں کھڑی ?موٹر سائیکل بھی چوری کر کے رفو چکر ہو جاتے تھے۔ اسکے علاوہ شاد باغ پولیس کی کارروائی ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار کر لیا۔