گرفتار ملزمان میں سرغنہ بلال عرف بالی،وقار عرف قاری،فاروق،ندیم،ارشد،وسیم شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار میں فارمیسی کو لوٹنے والا 6رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کوگرفتارکرلیاگیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے اپنے دفتر مسلم ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سبزہ زار پولیس ٹیم نے 23دسمبر کو فارمیسی لوٹنے والے 6رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا۔ ایس ڈی پی او سبزہ زار عامر ملک کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ایس پی نے بتایا کہ یس ایچ او سبزہ زار محمد امجد ڈوگر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا، ریکارڈ یافتہ گینگ کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ بلال عرف بالی،وقار عرف قاری،فاروق،ندیم،ارشد،وسیم شامل ہیں۔