بی بی پاک دامن زائرین کو لوٹنے والا تین رکنی گینگ گرفتار

ڈولفن ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان کی فیملی سے موبائل چھیننے والے پکڑ لیے
لاہور (کرائم رپورٹر) بی بی پاک دامن زائرین کے ساتھ وارداتیں کرنے والا 3 رکنی پیشہ ور گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان مختلف شہروں سے آئے زائرین کو لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ ڈولفن ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان سے آئی فیملی سے موبائل چھیننے والے ملزمان کو تعاقب کے بعد بوھڑ والا چوک سے گرفتار کر کے واردات ناکام بنا دی۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق دوسرے اضلاع سے لاہور آنے والے معزز مہمانوں کی جان و مال کی حفاظت لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ ڈولفن ٹیم 65 نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنایا۔ مدعی کی موقع پر پہنچ کر ملزمان کی نشاندہی کروائی گئی، موقع پر 2 موبائل برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔ گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، مزید کارروائی کے لیے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کر دیا گیا۔