قبرستان سے نشئی نوجوان کی لاش برآمد

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) منشیات نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ چیچہ وطنی صدیق ٹائون کے رہائشی نوجوان کی مرکزی قبرستان سے لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان نشے کا عادی تھا۔ نوجوان کی شناخت علی رضا ولد رحمت علی سکنہ صدیقہ ٹائون کے نام سے ہوئی ہے۔ تھانہ سٹی چیچہ وطنی پولیس نے ضروری کاروائی کے لیے لاش کو تحویل میں لے لیا۔