پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ  نے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 ان کے مطابق وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم اس حوالے سے واضح مؤقف رکھتے ہیں کہ جیسے ہی قیمتوں میں کمی ہوگی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت اس وقت بھی 130 ارب روپے کی معاونت اور ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو مقامی سطح پر بھی قیمتیں سابقہ سطح کے قریب آ سکتی ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی خطے میں حالیہ کشیدگی سے پہلے بھی نافذ تھی اور اس کے بغیر بھی  (ایف بی آر) کے محصولات کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے آئندہ مالی سال کے حوالے سے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مہنگائی کی شرح تقریباً 8.2 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔ ان کے مطابق خطے میں کشیدگی کم ہوتے ہی مہنگائی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور قیمتوں میں استحکام آنا شروع ہو جائے گا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ خطے میں حالیہ تناؤ کے دوران پاکستان میں صورتحال قابو میں رہی، نہ کسی شے کی قلت پیدا ہوئی اور نہ ہی ایندھن یا دیگر ضروری اشیا کے حصول کے لیے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے حکومتی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار متعدد ترقیاتی منصوبوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے سندھ حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت بعض سرکاری اداروں کو بند بھی کر رہی ہے کیونکہ ان پر بھاری سبسڈی خرچ ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ   (پی ڈبلیو ڈی)،   (پاسکو) اور  (یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن) جیسے اداروں پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی تھی، جس کے باعث ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلے کیے گئے ہیں۔