آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل درآمد بہت بہتر رہا ہے اور آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں اس بات کو تسلیم کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت جاری رہے گی تاکہ نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے جا سکیں۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام پر جائزے کے لیے بات چیت کی ہے اور اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے۔