راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 27 اگست تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مقدمہ میں نامزد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنوں پر مشتمل دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے اس موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل محمد فیصل ملک بھی عدالت پیش ہوئے عدالت نے موجود ملزمان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی