اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے 15 روزہ ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، مویشیوں کی نقل و حرکت اور منڈیاں بند

اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے 15 روزہ ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، مویشیوں کی نقل و حرکت اور منڈیاں بند

اٹک میں کانگو وائرس کے خدشے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راو عاطف رضا کی ہدایت پر ضلع بھر میں 15 روزہ ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:مویشیوں کی بین الصوبائی اور بین الاضلاعی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ضلع بھر میں مویشی منڈیوں کے قیام پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے، جو ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے تک برقرار رہے گی۔ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جو 30 جون 2025 تک مؤثر رہے گی، اس دوران کسی قسم کے اجتماعات اور ممنوعہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت، لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ اداروں کو فوری طور پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کے بعد قربانی کے جانوروں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کے باعث کانگو وائرس پھیلنے کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔