بنوں میں فوجی قافلے کی آمد کے پیش نظر ضلع کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت عام شہریوں اور ہر قسم کی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد فہیم خان کے مطابق کوٹکہ اکبر علی خان، جھنڈو خیل، سدا خیل اور دیگر علاقوں میں یہ پابندیاں 30 جنوری کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ رہیں گی۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔