خوراک کا بچاؤ دراصل انسانیت کا بچاؤ ہے، مراد علی شاہ

خوراک کا بچاؤ دراصل انسانیت کا بچاؤ ہے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خوراک کے ضیاع اور فضلے میں کمی سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں خوراک کے ضیاع کی روک تھام ایک قومی ضرورت بن چکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام
سندھ حکومت خوراک کے مؤثر استعمال، بچت اور ضیاع میں کمی کے لیے مختلف منصوبوں پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔خوراک کا ضیاع براہِ راست غریب اور محروم طبقے کو متاثر کرتا ہے، اس لیے اس کے تدارک کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستان جیسے زرعی ملک میں خوراک کا ضیاع کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
عالمی اہداف اور حکومت سندھ کے اقدامات
مراد علی شاہ نے کہا کہ خوراک کا بچاؤ عوامی فلاح، ملکی معیشت اور ماحول کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔سندھ حکومت اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف 12.3 کے حصول کے لیے پرعزم ہے، جس کا مقصد خوراک کے ضیاع میں نمایاں کمی لانا ہے۔خوراک کے ضیاع سے زمین، پانی اور محنت جیسے قیمتی وسائل ضائع ہوتے ہیں، اس لیے سندھ حکومت پائیدار زرعی ٹیکنالوجی اور بہتر انتظامی نظام کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے پر کام کر رہی ہے۔