لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کوگرفتار کرکے20 کروڑ 1 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 199.372 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد بحریہ ٹاؤن فیز 4 سے گاڑی سے 254 گرام وزنی 490 ایکسٹسی گولیاں برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیاگرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیاعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاہور سے ریاد جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو آئس برآمد کرکیملزم کوگرفتار کرلیاکراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 2.218 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیاراولپنڈی چکلالہ گیریڑن میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنے والے پارسل سے 70 گرام ویڈ برآمد کی گئی سبزی منڈی انٹرچینج ایکسپریس وے کے قریب گاڑی سے 13.2 کلو چرس برآمد کرکیملزم کوگرفتار کرلیاکوئٹہ کچلاک-یارو بائی پاس روڈ کے قریب اسمگلنگ کے لٓ چھپائی گئی 100 کلو ہیروئن اور 80 کلو مارفین برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔