ا ے این ایف کے چھاپے،2خواتین سمیت 7گرفتار

 جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 215 گرام کے26 کیپسول برآمد 
 لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 7 ملزمان کوگرفتارکرکے10 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 28.39 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 215 گرام کے 26عدد کوکین بھرے کیپسولز برآمد کئے گئیلاہور میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بیجھے جانیوالے پارسل سے کتابوں میں جزب شدہ 13 کلو آئس برآمد کی گئی کالا کھٹائی روڈ شیخوپورہ میں موٹر سائیکل سوار ملزم سے 4 کلو چرس اور 510 گرام آئس برآمدکی گئی چارسدہ روڑ پشاور کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 3.600 کلو چرس برآمدکی گئی گلستان جوہر کراچی میں گاڈی میں جیکیٹس میں چھپائی گئی 3.2 کلو آئس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیاجیکب آباد سے سکھر جانیوالی گاڈی میں سوار مسافر خاتون کے قبضے سے 256 گرام آئس اور 156 گرام ہیروئن برآمد کرکیملزمہ کوگرفتارکرلیا مچھر کالونی کراچی کے قریب 2.038 کلو ہیروئن اور 732 گرام آئس برآمدکی گئی پشاور میں واقع کوریئر آفس میں قصور بیجھے جانیوالے پارسل میں موجود جوسر مشین سے 100 گرام آئس برآمد کی گئی مہران ٹاؤن کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پشاور سے آنیوالے پارسل میں بیوٹی کریم میں چھپائی گئی 440 گرام افیون برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیاراولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں پشاور سے آنیوالے پارسل سے 15عدد ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاتمام کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔