لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 6ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، اسلام آباد، شیخوپورہ، جہلم، کراچی اور اٹک میں کی گئیں۔کارروائی کے دوران ملزمان سے 52.185 کلو گرام منشیات بر آمد کی گئی جس میں 50 کلو 100 گرام چرس، ایک کلو 30 گرام ہیروئن، ایک کلو 30 گرام آئس اور 25 گرام کوکین شامل ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے