اے این ایف کے چھاپے،4کروڑ کی منشیات برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف9 کارروائیوں میں 6 ملزمان کوگرفتارکرکے 4 کروڑ سے زائد مالیت کی 595.47 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں جناح روڈ صدر کے قریب ملزم سے91 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ضلع چاغی کے غیر آباد علاقے سے 520 کلو گرام چرس برآمد کی گئی پنجگور سے 10 کلو گرام چرس برآمد کی گئی چمن سے 39 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ڈی جی خان میں ٹونمی موڑ کے قریب کار میں چھپائی گئی 18 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیاسخی سرور روڈ ڈی آئی خان میں ٹونمی موڑ کے قریب ملزم سے 2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی رنگ روڈ پشاور کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 2 کلو گرام آئس اور 1.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیاڈی جی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب ملزم سے 970 گرام آئس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزیدتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔