سکیورٹی اور زیر حراست افراد کی ذمہ داری ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کی ہو گی:چیف کمشنر
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں این سی سی آئی اے چھاپے کے دوران آن لائن فراڈ میں ملوث غیر ملکیوں کی گرفتاری کے بعد زیر حراست ملزمان کے لیے اسلام آباد میں ایک اور سب جیل قائم کر دی گئی ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد نے سیکٹر آئی ٹین میں سب جیل سب لاک اَپ قرار دے دیا۔ این سی سی آئی اے کی درخواست پر اسلام آباد میں سب جیل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سب جیل میں این سی سی آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے گئے افراد کو رکھا جائے گا، سب جیل کی سکیورٹی اور زیر حراست افراد کی ذمہ داری ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کی ہو گی۔