سرگودھا :کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

جاں بحق ہونے والے چاروں افراد عدالت سے واپس آرہے تھے‘دشمنی پر قتل کیا گیا
 سرگودھا(آئی این پی )سرگودھا میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق سرگودھا میں خوشاب روڈ سبھر وال کالونی کے قریب ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے گاڑی میں موجود 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے  ۔حکام کا کہنا ہے  قتل ہونے والے چار افراد عدالت سے واپس آ رہے تھے، قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔