سرگودھا(خصوصی رپورٹ)تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ پر 49 ٹیل کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار مریم ٹاؤن کا رہائشی 45 سالہ صابر مسیح دم توڑ گیاجبکہ اس کا ساتھی 49 ٹیل کارہائشی 40 سالہ اکرم سلطان شدید زخمی ہو گیا ،زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے۔