سرغنہ عدیل اور ساتھی احسان سے 6موٹرسائیکلیں، نقدی برآمد
قصور (خصوصی رپورٹ)ڈی پی او قصور کی زیر قیادت پولیس کی بڑی کاروائی،موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے 06موٹر سائیکل اور نقدی برا?مد۔ڈی پی او قصور کی زیر قیادت پولیس تھانہ اے ڈویڑن کی بڑی کاروائی،شہرمیں موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایکٹو گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار۔یہ کاروائی تھانہ اے ڈویڑن پولیس کے ایس ایچ او ا?صف جاوید خاں کی سربراہی میں انجام دی گئی۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ عدیل اور ساتھی احسان شامل ہیں۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 06 موٹر سائیکل اور نقدی رقم بر آمد۔ ملزمان نے دوران تفتیش 08 موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ضلعی پولیس کا کہنا ہے کے ڈی پی او قصور کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کریمنلز کے خلاف ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔