موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار

نزاکت عرف نزاکتی کوگرفتار کرلیا گیا، 10موٹر سائیکلیں ، 1رکشہ بر آمد
چیچہ وطنی، غازی آباد(خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف کامیاب کا رروائی، لاکھوں روپے مالیت کی 10 موٹر سائیکلیں، 1 رکشہ بر آمد کرلئے گئے۔ ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو کے ا حکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلہ میں پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ نزاکت عرف نزاکتی اور اس کے 2ساتھیوں کو گرفتارکر کیقبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 10 موٹر سائیکل اور 1 رکشہ بر آمد کر لیا جسے ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیاگیا۔