دکان میں آتشزدگی،1کروڑکاسامان خاکستر

فورٹ عباس (خصوصی رپورٹ) شہر کے مین بازار شیخاں والی گلی میں عاصم کراکری کی دکان کی چوتھی اور تیسری منزل پر گزشتہ شب شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اگ بھڑک اٹھی، جس سے ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، اطلاع پر ریسکیو ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے آگ پر قابو پا یا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔