لڑائی جھگڑے پرمیاں بیوی کااقدام خودکشی

دونوں کی حالت نازک، لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا
قصور (خصوصی رپورٹ) بھونیکی موڑ میں میاں بیوی میں پہلے لڑائی اور پھر باری باری دونوں کا زہریلی گولیاں کھاکر اقدام خودکشی۔قصور کے نواحی علاقے بھونیکی موڑ میں 25سالہ نسرین اور اس کے 30سالہ شوہر فیاض دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا جس پر نسرین بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر اقدام خودکشی کیا اور پھر شوہر کا بھی دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھاکر اقدام خودکشی،دونوں کو تشویشناک حالت میں ریسکیو عملے نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ،مگر نازک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا،پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کارروائی ہے۔