22سالہ مظہر والدین کے درمیان روز روز کی کل کل سے دل برداشتہ تھا،ہسپتال میں چل بسا:پولیس
لاہور( کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں ماں باپ کے لڑائی جھگڑے سے دل برداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایوب روڈ کے رہائشی 22سالہ مظہر کے والدین اکثر لڑائی جھگڑا کر تے رہتے تھے جس پر دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے خودکشی کی۔نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا ہے، واقعے کی مزیدتفتیش جاری ہے۔