محمود اور رفعت نے 2سال قبل پسند کی شادی کی جس کا ملزم فرار کو رنج تھا،ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے،پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل کر دیئے گئے بتایا گیا کہ کاہنہ دھلوکی گاؤں میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے میاں بیوی قتل کردیئے گئے اے ایس پی کاہنہ معاذ الرحمن کے مطابق محمود اور اس کی بیوی رفعت کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیافائرنگ خاتون کے بھائی فراز احمد اور اسکے ساتھیوں نے کی،مقتول نے 2سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزم فراز احمد کو رنج تھا،ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولین کی لاشیں مردہ خانہ منتقل کردیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے،ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں جائے گا۔