پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل پاکپتن کی ٹیموں نے شہر میں ہیلمٹس فروخت کرنے والی دکانوں کا معائنہ کیا، متعدد دکاندار مہنگے داموں ہیلمیٹ فروخت کرتے پائے گئے۔ قواعد کی خلاف ورزی پر موقع پر دکانداوں کو48 ہزارے کے جرمانے جبکہ کئی دکانداروں کو سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے آئندہ مکمل طور پر قانون کے مطابق کاروبار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے واضح کیا ہے کہ صارفین کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا ،زائد قیمتیں وصول کرنے یا رسید جاری نہ کرنے پرکنزیومر پروٹیکشن کونسل کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔