نارنگ منڈی (خصوصی رپورٹ ) پولیس تھانہ نارنگ منڈی نے گلی محلوں میں نشہ فروخت کرنے والے ملزم انعام شیخ گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو چرس بر آمد کرلی۔پولیس کے مطابق محلہ شیخاں کا رہائشی انعام شیخ اہلِ علاقہ کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا تھا۔ ایس ایچ او خرم شہزاد نے ہر قسم کے دبا ئو اور سفارش کو مسترد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔