ایرانی میزائل گزرتے دیکھ کر لبنان کے شہریوں کا رقص

شادی کی تقریب میں موجود لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا‘ویڈیو وائرل ہو گئی
بیروت(آئی این پی ) لبنان میں ایک شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر لوگوں نے موبائل کیمرے میں ریکارڈ کیے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اسرائیلی بارڈر کے قریب واقع لبنانی شہر میں ایک شادی کی تقریب کے دوران اسرائیل کی جانب جاتے ایرانی میزائلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں شریک افراد ایرانی میزائل دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ساتھ خوشی میں رقص بھی کررہے ہیں