جشن منائیں، ہم اوپر سے دیکھ رہے ہیں:نیتن یاہو کا ایرانی عوام کے لوے ویڈیو پیغام

تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل کے وزیرِ اعظم نے بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہم نے  جابرانہ حکومت کے دو بڑے دہشت گرد سرغنوں کو ختم کر دیا ہے،ایرانی جشن منائیں، ہم اوپر سے دیکھ رہے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم  نے   ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ فوجی کمانڈروں کے درمیان کھڑے ہو کر ایرانی عوام کے لیے پیغام دے رہے ہیں۔بنیامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں یہاں اسرائیل کے وزیرِ دفاع، ہمارے چیف آف سٹاف، موساد کے سربراہ، فضائیہ کے سربراہ اور ہمارے سینیئر کمانڈروں کے ساتھ موجود ہوں