زلزلے سے پیرو کا دارالحکومت لیما اور پورٹ سٹی کلاو متاثر ہوئے‘متعدد عمارتیں منہدم
لیما(آئی این پی )جنوبی امریکی ملک پیرو 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلہ سے لرزاٹھا،زلزلے سے کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے پیرو کا دارالحکومت لیما اور پورٹ سٹی کلاو متاثر ہوئے،زلزلے سے پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک 36 سالہ شخص ہلاک ہوا۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 35 منٹ پر آیا جس کا مرکز بحر الکاہل میں تھا۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔