گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی‘ مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا‘لوگوں میں خوف وہراس
اسلام آباد (یواین پی) اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 5 بجکر 15 منٹ پر آیا، شدت 5.6 جبکہ گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے