لاہور‘اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 5.6شدت کا زلزلہ

صوابی، دیر، سوات، مالاکنڈ ‘ چترال ‘پشاور، ایبٹ آباد ‘بٹ گرام م‘مردان، مہمند‘آزاد کشمیر  میںبھی زلزلہ آیا
زلزلے کا مرکز افغان علاقے کلفغان سے 108 کلومیٹر دور مشرق میں  اور گہرائی 121 کلومیٹر تھی

 لاہور(یواین پی)لاہور اور اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.6ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز افغان علاقے کلفغان سے 108کلو میٹر دور مشرق میں تھا،زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااور وہ اپنے گھروں سے نکل اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا‘ پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے لاہور اور گردونواح، اسلام آباد، راولپنڈی، صوابی، دیر، سوات، مالاکنڈ اور چترال سمیت کئی شہروں میں محسوس کئے گئے، پشاور، ایبٹ آباد اور بٹ گرام میں بھی زمین لرز اٹھی۔اس کے علاوہ مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘ افغان صوبے نورستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ تاجکستان اور ازبکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے