پاپوا نیوگنی میں 6.6شدت کا زلزلہ

پاپوا نیو گنی(آئی این پی)پاپوا نیو گنی میں 6.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ پاپوا نیو گنی میںجمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 51 کلو میٹر میں تھا، زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔