خیرپور: بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی،ایک شخص جاںبحق،10 زخمی

گمبٹ کے قریب بس لاہوت زیارت کے لیے جارہی تھی،2زخمیوں کی حالت تشویشناک 
خیرپور(آئی این پی ) خیرپور میں گمبٹ کے قریب زائرین کی بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق گمبٹ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، زائرین کی بس لاہوت زیارت کیلئے جارہی تھی۔