بس دریائے بیاس کی نہر میں جاگری،10مسافر زخمی

حجرہ شاہ مقیم، شیرگڑھ(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)مسافر بس   حجرہ سے لاہور جاتے ہوئیدریائے بیاس سے نکلنے والی نہر میں گر گئی، حادثے میں  10 سے زائد مسافر زخمی  ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔کسی مسافر کے جاں بحق ہونے کی ریسکیو ذرائع نے تصدیق نہیں کی۔تفصیل کے مطابق مسافر بس سواریاں لیکر حجرہ سے لاہور جا رہی تھی کہ شیر گڑھ کے قریب دریائے بیاس سے نکلنے والی بڑی نہر پر پہنچی توبس اور ٹرالے میں ٹکر ہوتے ہوتے رہ گئی تاہم اس دوران بس مسافروں سمیت سڑک سے کئی فٹ نیچے گہرائی میں بڑی نہر کے اندر جا گری جس سے گاڑی  تباہ ہونغے  کیساتھ ساتھ کئی مردو خواتین اور بچے روزے کی حالت میں شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کیا۔