پاکستان سیاسی دلدل میں پھنس گیا، مل کر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا: اسد عمر

وزیر اعظم   ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے عملی اقدامات کریں
موجودہ بجٹ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے  جیسے ایک نہیں دو پاکستان بن چکے ہیں:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے موجودہ حکومت، بجٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  پاکستان اس وقت ایک خطرناک سیاسی دلدل میں پھنسا ہوا ہے جس سے نکلنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے  کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا یہ دعوی بے بنیاد ہے کہ انہوں نے ریاست بچانے کے لیے سیاست قربان کی، ریاست پہلے ہی مضبوط تھی، مسلم لیگ ن کو اپنی سیاست کا جائزہ لینا ہو گا اور اسے بدلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے معاشی میدان میں بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ایک نہیں دو پاکستان بن چکے ہیں، صرف تنخواہ دار طبقے سے ڈیڑھ ہزار ارب روپے سے زائد اکٹھے کیے گئے جبکہ تاجر طبقے سے محض 10 کروڑ روپے جمع کیے جا سکے۔