پاکستان اور مصر کامشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق

 اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور مصر کی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیشرفت، دونوں ممالک نے مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق کر لیا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اقتصادی شراکت داری، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا۔وفاقی وزیر تجارت جام کامل خان نے مصری وزیر سرمایہ کاری حسن الخطیب سے ڈی 8 کے تجارتی وزرا کونسل کی میٹنگ میں اہم ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کو بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔