لاہور: لاپتہ ہونے والے تینوں بچے باحفاظت بازیاب، اہلِ خانہ کے حوالے

لاہور: لاپتہ ہونے والے تینوں بچے باحفاظت بازیاب، اہلِ خانہ کے حوالے

لاہورکے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے تینوں بچوں کو لاہور پولیس نے بحفاظت تلاش کرکے ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں کسی بھی مقدمے میں اغواء ثابت نہیں ہو سکا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق رائیونڈ سے لاپتہ ہونے والا بچہ دوسرے گاؤں میں اپنے رشتے داروں کے گھر موجود تھا، جہاں سے اسے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ مصطفیٰ ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والا 11 سالہ عبدالکریم گھر کا راستہ بھول گیا تھا اور بعد ازاں ایک مدرسے میں موجود پایا گیا، جہاں سے اسے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔اسی طرح نشتر کالونی سے لاپتہ ہونے والی ڈھائی سالہ بچی کو بھی علاقے سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا اور اسے بھی اس کے اہلِ خانہ کے سپرد کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق تینوں مقدمات کی تحقیقات کے دوران اغواء کے شواہد سامنے نہیں آئے اور تمام بچے محفوظ حالت میں اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ بچوں کی حفاظت والدین اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے بچوں کو اکیلا نہ چھوڑا جائے اور ان کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھی جائے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔