پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں یادداشت پیش کی، عمران خان کی میڈیکل رپورٹ اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہ

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں یادداشت پیش کی، عمران خان کی میڈیکل رپورٹ اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہ

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے بعد رجسٹرار کو باضابطہ یادداشت پیش کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ کی فراہمی، اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ شامل تھا۔

احتجاج میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ یادداشت پیش کرنے کے بعد احتجاج پرامن طور پر ختم کر دیا گیا اور ارکان پارلیمنٹ واپس روانہ ہو گئے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بانی پارٹی سے فی الحال فیملی اور وکلا کی ملاقات نہیں ہو سکی، جبکہ ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ صحت کی تصدیق ہو سکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو عوام کو اپنا موقف باور کروایا جائے گا۔