جاپانی سفیر اور اہلِ خانہ کا لاہور قلعہ کا تاریخی دورہ، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کی اہم علامت

جاپانی سفیر اور اہلِ خانہ کا لاہور قلعہ کا تاریخی دورہ، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کی اہم علامت

جاپان کے سفیر کاماتسو شوئیچی اور ان کی اہلیہ نے لاہور قلعہ کا دورہ کیا، جس میں جاپانی سفیر کے اعزازی قونصل جنرل امیر ایچ شیرازی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

 اس کے علاوہ جاپانی سفیر کے اہلِ خانہ، بیٹے، بہو اور پوتی نے بھی لاہور قلعہ کی تاریخی عمارت کا معائنہ کیا۔وفد کو والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (WCLA) کے حکام نے لاہور قلعہ کا تفصیلی دورہ کرایا اور جاری بحالی اور مرمتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ جاپانی وفد نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور قلعہ کی ثقافتی اہمیت کو سراہا۔ وفد کو لاہور قلعہ میں فنّی نقش و نگار، عمارت کے معمارانہ حسن اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

سفیر کاماتسو شوئیچی نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور اس میں جاپان کے ممکنہ تعاون پر دلچسپی کا اظہار کیا۔ یہ دورہ پاکستان اور جاپان کے درمیان ثقافتی تبادلے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا مظہر قرار دیا گیا۔اس موقع پر یہ بات بھی زور دی گئی کہ لاہور قلعہ جیسے تاریخی ورثے کے تحفظ میں باہمی تعاون، ثقافتی ہم آہنگی اور تعلیمی و سیاحتی مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔