ورلڈ کپ 2026 فائنل سے قبل نیو یارک میں فضائی آلودگی کا الرٹ

ورلڈ کپ 2026 فائنل سے قبل نیو یارک میں فضائی آلودگی کا الرٹ

نیو یارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل نیو یارک اور نیو جرسی میں فضائی معیار کے حوالے سے ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے یہ الرٹ کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث اٹھنے والے دھوئیں کے نیو یارک اور نیو جرسی کے علاقوں تک پہنچنے کے بعد جاری کیا۔رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ فائنل اتوار کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے، جہاں ارجنٹینا اور اسپین کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ جنگلاتی آگ کے دھوئیں کے باعث ہوا کے معیار میں کمی آئی ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب ورلڈ کپ فائنل میں شریک ٹیموں نے اپنی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسپین کی ٹیم نے نیو جرسی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، تاہم ٹیم کی جانب سے فضائی معیار کے حوالے سے کسی بڑے خدشے کا اظہار نہیں کیا گیا۔ارجنٹینا کی ٹیم نے بھی فائنل سے قبل اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور کھلاڑیوں کی ٹریننگ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق نیو یارک کے فضائی معیار میں بہتری کے لیے تیز ہواؤں اور بارش کا ہونا ضروری ہے، جس سے فضا میں موجود دھوئیں کے ذرات کم ہو سکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شائقین اور کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔