ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: بھارت اور سری لنکا میزبان مقرر، فائنل احمد آباد یا کولمبو میں ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: بھارت اور سری لنکا میزبان مقرر، فائنل احمد آباد یا کولمبو میں ہوگا

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

 ایونٹ ممکنہ طور پر 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مقابلے بھارت کے پانچ اور سری لنکا کے دو وینیوز پر ہوں گے۔ فائنل میچ بھارتی شہر احمد آباد میں رکھا گیا ہے تاہم اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ میچ کولمبو میں منعقد ہوگا۔یہ دوسرا موقع ہوگا کہ سری لنکا اور بھارت بالترتیب 2012 اور 2016 کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔

ایونٹ میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں سے 15 کی شمولیت یقینی ہوچکی ہے۔ ان میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، کینیڈا، نیدرلینڈز اور اٹلی شامل ہیں۔باقی 5 ٹیموں میں سے 3 ایشیائی کوالیفائر اور 2 ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر کے ذریعے ایونٹ میں جگہ بنائیں گی۔