کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق

 واٹر بورنگ کے دوران کرنٹ لگا ریسکیو اہلکاروں نے لاش نکالی
لاہور (کرائم رپورٹر) برکی روڈ روز فارمیسی کے قریب واٹر بورنگ کے دوران 55 سالہ مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی غوطہ خور ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تو مزدور دم توڑ چکا تھا۔ جاں بحق شخص کی شناخت عنایت ولد ابراہیم عمر 55 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش نکال کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر غفلت کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔