لاہور (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں تبدیلیِ تفتیش فرسٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کینٹ، سٹی اور صدر ڈویڑن کے ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں قتل، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، اغوا، دھوکہ دہی اور چوری سمیت 30 مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دونوں فریقین کا م ئوقف سننے کے بعد مختلف کیسز میں تفتیش کی تبدیلی سے متعلق احکامات جاری کیے گئے۔ بورڈ کے روبرو قتل، امانت میں خیانت، چوری، چیک ڈس آنر اور دھوکہ دہی کے متعدد مقدمات پیش کیے گئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے میرٹ کے مطابق تفتیش نہ کرنے والے متعدد افسران کو وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اور غیر جانبدار تفتیش اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل در آمد، شفافیت، جوابدہی اور بروقت انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے